پنجاب یونیورسٹی اراضی کسی قیمت پر حکومت کو نہیں دیں گے‘آسا

جمعہ 13 اپریل 2018 18:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن(آسا) کی مجلس عاملہ کا اجلاس یونیورسٹی کلب میں منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کی 80کنال اراضی حکومت کو دینے کے فیصلے کی شدید مخالفت کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے کہا گیا کہ یونیورسٹی کی زمین تدریسی مقاصد کے لئے ہے جسے کسی بھی دوسرے مقصد کیلئے استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا۔

اس ضمن میں چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر پنجاب یونیورسٹی کی اراضی کیلئے حکومتی اقدامات کی جانب توجہ دلائی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اراضی کے معاملے پر آسا عہدیداران قانونی چارہ جوئی کریں گے ۔اس معاملے پر جنرل باڈی کا اجلاس بلا کر تمام اساتذہ کواعتماد میں لیا جائے گا تاکہ پنجاب یونیورسٹی کی زمین کو حکومت کو دینے سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :