وزیراعلی پنجاب کی بھارتی ہائی کمشنرسے (کل )طے شدہ ملاقات منسوخ ہو گئی ‘ ذرائع

جمعہ 13 اپریل 2018 18:44

وزیراعلی پنجاب کی بھارتی ہائی کمشنرسے (کل )طے شدہ ملاقات منسوخ ہو گئی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2018ء) وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف کی پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنرسے طے شدہ ملاقات منسوخ ہو گئی ،شیڈول کے مطابق یہ ملاقات کل (ہفتہ )کے روزلاہورمیں ہونی تھی۔نئی دہلی میں بھارت کے دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق اجے بساریہ نے وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف سے ملاقات کیلئے تحریری اجازت لی تھی اوریہ ملاقات ہفتہ 14اپریل کولاہورمیں ہونی تھی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اجے بساریہ نے ہفتہ کے روز تین روزہ دورے پرلاہورآنا تھا، اس دورے کے دوران ان کی وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سمیت کاروباری اورصحافتی شخصیات سے ملاقاتیں ہونا تھیں تاہم شہبازشریف کی طرف سے مصروفیات کی بناء پرملاقات منسوخ کی گئی ہے جس کی وجہ سے اب بھارتی ہائی کمشنرلاہورنہیں آرہے ۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کو 14 اپریل کو کراچی جانا تھا اس وجہ سے یہ ملاقات منسوخ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :