پنجاب نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2018ء کے فائنلز (کل)کھیلے جائیں گے

جمعہ 13 اپریل 2018 18:57

پنجاب نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2018ء کے فائنلز (کل)کھیلے جائیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2018ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی پنجاب نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2018ء کے فائنلز کل بروز ( ہفتہ ) کو کھیلے جائیں گے۔ فائنل کے مہمان خصوصی ڈائمنڈ پینٹس انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او میر شعیب احمد ہوں گے۔ انڈر 15 کا فائنل پنجاب کے طیب رئوف اور کے پی کے نور زمان کے درمیان ساڑھے تین بجے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق تینوں ایچ گروپس کے سیمی فائنلز بہترین ہوئے۔ اس موقع پر تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد بھی گرائونڈ میں موجود تھی۔ اس موقع پر نائب صدر پنجاب سکواش طارق فاروق رانا، خزانچی طارق ملک، محمد عمران، محمد عاصم، محمد ارشد، شعیب مسعود، محمد شاہد اور دیگر بھی موجود تھے۔ انڈر 15 کے پہلے سیمی فائنل میں پنجاب کے طیب رئوف نے کے پی کے نور زمان کو 11/9, 7/11, 11/5, 11/6 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

ادھر دوسرے سیمی فائنل میں کے پی کے محمد حمزہ نے اپنے ہی صوبے کے ولید خلیل کو 11/9, 4/11, 11/4, 11/6 سے ہرا دیا۔ انڈر 13 کے پہلے سیمی فائنل میں پنجاب کے انس بخاری نے کے پی کے محمد حنیف کو 11/9, 11/4, 11/5 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھی پنجاب کے عثمان ندیم نے کے پی کے محمد شعیب افضل کو 11/8, 12/10,11/5 سے ہرا دیا۔ انڈر 11 کے پہلے سیمی فائنل میں کے پی کے عبدالنواز نے پنجاب کے ورن آصف کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب کے عبداللہ ندیم نے کے پی کے ندیم خان کو 11/7, 6/11, 12/10, 11/2 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انڈر 15 کا فائنل ساڑھے تین بجے، انڈر 13 کا فائنل دوپہر بارہ بجے جبکہ انڈر 11 کا فائنل دوپہر گیارہ بجے کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :