سپریم کورٹ فیصلے نے نواز شریف کو ملک و قوم کی خدمت سے روک دیا ،شہباز شریف

نواز شریف محض ایک فرد کا نہیں نظریے اور فلسفے کا نام ہے، ان جیسے لوگ عوامی رہنمائی کیلئے کسی عہدے کے خواہش مند نہیں ہوتے، مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی رہنمائی میں سب سے بڑی جماعت رہے گی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا سپریم کورٹ فیصلے پر ردعمل

جمعہ 13 اپریل 2018 19:38

سپریم کورٹ فیصلے نے نواز شریف کو ملک و قوم کی خدمت سے روک دیا ،شہباز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے نواز شریف کو ملک و قوم کی خدمت سے روک دیا ہے، نواز شریف محض ایک فرد کا نہیں بلکہ ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے، نواز شریف جیسے لوگ عوامی رہنمائی کیلئے کسی عہدے کے خواہش مند نہیں ہوتے، مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی رہنمائی میں سب سے بڑی جماعت رہے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل میں کہا کہ آج کا دن پاکستان اور پاکستانی قوم کیلئے ایک آزمائش کا دن ہے، عوام نے نواز شریف کو تین بار وزیراعظم منتخب کیا، نواز شریف کو عدالتی فیصلے سے ملک و قوم کی خدمت سے روک دیا گیا ہے، نواز شریف محض ایک فرد کا نہیں بلکہ ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے، نواز شریف جیسے رہنما جماعت، عوامی رہنمائی کیلئے عہدے کے مرہون منت نہیں ہوتے، مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی رہنمائی میں سب سے بڑی جماعت رہے گی۔