ضلعی ایلمنٹری بورڈ نیلم میں سنگین پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف

کمیشن کے عوض پوزیشنوں کی بندر بانٹہونے لگی

جمعہ 13 اپریل 2018 19:40

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2018ء) ضلعی ایلمنٹری بورڈ نیلم میں سنگین پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف کمیشن کے عوض پوزیشنوں کی بندر بانٹ۔کامیابی کے لیئے مطلوبہ نمبرات کا فیصد مکمل نہ کرنے والے امیدواران کو پاس کردیا پیپرز مارکنگ میں ٹھیکہ سسٹم کیا گیا من پسند ادارے کو نوازنے کے لیئے پوزیشنیں تقسیم ،672/673/675/676نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کو ٹاپ 10میں شامل کردیا 678نمبروں والا طالبعلم منہ دیکھتا رہ گیا بورڈ کے اندر تعینات ملازمین اپنے من پسند لوگوں کو نوازنے کے لئے فیل طلباء کو پاس کر دیا ہے بورڈ میں سیکریسی نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

کلاس پنجم، ہشتم کے ابھی تک پیپر مارکنگ مکمل نہیں ہوئی ہے۔ پیپر مارک کرنے والے عملہ ابھی تک ریزلٹ ہی مرتب نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن ایلمنٹری بورڈ کے عملہ نے فرضی رزلٹ بنا کر من پسند امیدواروں کو جن کا تعلق حکومت سے ہے حکومتی خوشنودی کے لئے انھیں پوزیشنیں دے دی ہیں۔ نالائق طلباء پاس اور ہونہار لائق طلبا ء طلبات کو فیل کر دیا گیا ہے۔ ایلمنٹری بورڈ محض حکومت کی انتقامی کاروائیاں کرنے کا ہتھیار بن کر رہ گیا ہے۔

مالی بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں کے ریکارڈ منظر عام پر ہیں۔ بورڈ کا عملہ ادارہ کی مشینری کے بجائے بازاروں اور مارکیٹوں سے گزٹ اور امتحانی مواد حاصل کرتا رہا ہے۔ ادارہ ناقص حکمت عملی اور سفارشیوں کے کی وجہ سے پر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔عوام میں ادارہ کی ساکھ بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ بورڈ میں سنگین گھپلے عروج پرہیںبورڈ میں سالانہ ایک کروڑ کے قریب آمدن اخراجات 25سے 30لاکھ گزشتہ 12سال سے قائم آمدنی اور خرچ کا آڈٹ نہ کیا جاسکا ہے۔ پاس مارکنگ کے لئے مطلوبہ معیار33فیصد پوری نہ کرنے والے با اثر طلباء کو سیاسی بنیادوں پر پاس کردیا جاتا ہے۔