وادی نیلم کے پانی سے پورا پاکستان روشن ہوگا‘ دریائے نیلم کے پانی کی روانی کیلئے ضروری ہے کہ جنگلات کو تحفظ دیا جائے

جوکہ اس ہی صورت میں ممکن ہے کہ وادی نیلم کے عوام کو جنگلات کے متبادل ایندھن فراہم کیا جائے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی چیئر پرسن سابق وزیر محترمہ شمیم علی ملک کی بات چیت

جمعہ 13 اپریل 2018 19:40

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2018ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی چیئر پرسن سابق وزیر محترمہ شمیم علی ملک نے کہا ہے کہ وادی نیلم کے پانی سے پورا پاکستان روشن ہوگا۔ دریائے نیلم کے پانی کی روانی کے لئے ضروری ہے کہ جنگلات کو تحفظ دیا جائے جوکہ اس ہی صورت میں ممکن ہے کہ وادی نیلم کے عوام کو جنگلات کے متبادل ایندھن فراہم کی جائے نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پروجیکٹ سے ایک ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا ہو گی بجلی کی پیدوار میں استحکام کے لئے وادی نیلم کے عوام کو 20 میگا واٹ بجلی مفت فراہم کی جائے جس کا حکومت اور ریاست کو فائدہ ہوگا۔

جنگلات کی کٹائی رکنے سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔ محفوظ جنگلات سے بارشون اور برف باری کا سلسلہ بحال ہو گا جس سے بجلی کی پیداوسر متاثر نہیں ہو گی اور ہائیڈرل پاور کے مزید منصوبے لگائے جا سکیں گے۔

(جاری ہے)

وادی نیلم میں دس ہزار میگاوٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ متعدد منصوبہ جات زیر کار ہیںً ۔ حکومت آزاد کشمیر واپڈا اور حکومت پاکستان سے باقاعدہ معاہدہ کرے وادی نیلم کو رائلتی میں حصہ دیا جائے حکومت عوام کی ترقی اور خوشحالی کی طرف توجہ دے۔ حکومت آزاد کشمیرنے سینگھ لگوانے کے بجائے کان بھی کٹوا دئیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ آزاد کشمیر میں سیاسی تبدیلی کا راستہ مسلم کانفرنس سے ہو کر جاتا ہے ۔ عوام کو جلد بڑا سرپرائز دیں گے۔

متعلقہ عنوان :