ایڈمنسٹریٹر بلدیہ آٹھمقام کی تعیناتی دو سال گزرنے کے باوجود نہ ہو سکی‘ بلدیہ کے معلاملات ترقیاتی عمل التواء کا شکار

جمعہ 13 اپریل 2018 19:40

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2018ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ آٹھمقام کی تعیناتی دو سال گزرنے کے باجود نہ ہو سکی بلدیہ کے معلاملات ترقیاتی عمل التواء کا شکار۔ سپیکر سمبلی فیصلہ نہ کر سکا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ آٹھمقام کی سیٹ دو سالوں سے نئے چہرے کی منتظر ہے۔ سپیکر اسمبلی غلام قادر کی قوت فیصلہ کا یہ حال ہے کہ بلدیہ کے معاملات چلانے کے لئے تین لاکھ عوام میں سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کی تعیناتی نہیں کر سکا ہے۔

(جاری ہے)

پورے آزاد کشمیر میں بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹروں کی تعیناتیوں کا عمل مکمل ہو چکا ہے لیکن۔ مسلم لیگ ن کی بد بخت حکومت نے بالائی نیلم کیل ٹائون کمیٹی کو ختم کر دیا ہے اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر آٹھمقام میں ایڈمنسٹریٹر نہ لگنے کی وجہ سے بلدیہ آٹھمقام کے معاملات التوا کا شکار ہیں دو سال میں ایک روپے کا کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے۔ شہری سپیکر اسمبلی کو کوس ہے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کے لئے مسلم لیگ ن کے اندر دھڑا بندیاں ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف منافقتیں کر رہے ہیں۔ ھکومت نے شہریوں کو زلیل خوار کر کے رکھا ہوا ہے۔ عوامی رد عمل کے پیش نظر سپیکر نے نیلم کو خیر باد کہہ دیا ہے۔