بشار الاسد کو روس کے بعد ایک اور عالمی قوت کی حمایت حاصل ہوگئی

جمعہ 13 اپریل 2018 19:53

بشار الاسد کو روس کے بعد ایک اور عالمی قوت کی حمایت حاصل ہوگئی
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2018ء) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام میں کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے باز رہیں ، چین عالمی مسائل کے حل میں طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کی مخالفت کرتا ہے۔ جمعہ کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے یورپی ملکوں سے کہا ہے کہ وہ شام کے خلاف بے بنیاد بہانوں سے ممکنہ فوجی حملے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے بیجنگ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک خطے میں کشیدگی پھیلانے والے کسی بھی اقدام سے گریز کریں۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین عالمی مسائل کے حل میں طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کی مخالفت کرتا ہے اور تمام ملکوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور کی پابندی کریں۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے کیمیائی گیس کے استعمال کے بے بنیاد دعوے کو بہانہ بنا کر شام پر فوجی حملے کی دھمکی دی تھی تاہم روس نے واضح کردیا تھا کہ وہ امریکی اقدام پر خاموش نہیں رہے گا۔

متعلقہ عنوان :