Live Updates

آج کا دن پاکستان اورپاکستانی قوم کیلئے ایک آزمائش کادن ہے،نوازشریف محض ایک فرد کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے اورفلسفے کا نام ہے،

عدالتی فیصلے کے تحت پاکستان کوایٹمی قوت بنانیوالے قومی رہنماء کو ملک و قوم کی خدمت سے روک دیا گیا وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل

جمعہ 13 اپریل 2018 20:04

آج کا دن پاکستان اورپاکستانی قوم کیلئے ایک آزمائش کادن ہے،نوازشریف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کا دن پاکستان اور پاکستانی قوم کیلئے ایک آزمائش کا دن ہے جب ایک عدالتی فیصلے کے تحت پاکستان کو ایٹمی دھماکوں کے ذریعے ناقابل ِ تسخیر قوت بنانے والے ایک ایسے قومی رہنما کو ملک و قوم کی خدمت سے روک دیا گیا ہے جسے پاکستان کے عوام تین مرتبہ اپنا وزیراعظم منتخب کر چکے ہیں ۔

جمعہ کو سپریم کورٹ کی طرف سے سابق وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کیخلاف تاحیات نا اہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے محمد شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف محض ایک فرد کا نام نہیں۔یہ ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے جس کی بنیادیں پاکستانی عوام کی خدمت ، آئین کی سربلندی اور ووٹ کی حرمت پر استوار ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدراوروزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ محمدنواز شریف جیسے رہنما اپنی جماعت اور اپنی عوام کی رہنمائی کیلئے کسی روایتی عہدے اور منصب کے مرہون منت نہیں ہوتے۔

اس فیصلے کے باوجودمحمد نوازشریف کی جماعت ان کی رہنمائی میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر زندہ ہے اور زندہ رہے گی ۔انہوںنے کہا کہ ہم قانون کی بالادستی اورعدلیہ کی غیر جانبداری پر یقین رکھتے ہیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات