تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 13 اپریل 2018 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2018ء) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ استعمال کرنا انتظامی مشینری کے لئے مسئلہ بن گیا۔

(جاری ہے)

مالی سال کے نو ماہ گزر گئے لیکن ترقیاتی بجٹ کا صرف 40 فیصد خرچ ہو سکا سرکاری دستاویزات کے مطابق پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 643 ارب رکھا گیا تھا جس میں سے 31 مارچ تک پنجا کی انتظامی مشینری صرف 260 ارب روپے خرچ کر سکی اور اب 30 جون تک استعمال کے لئے 383 ارب روپے بچے ہوئے جن کو 90 روز میں خرچ کرنا پنجاب حکومت کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہو گا۔