پشاور میٹرو بس منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، افتتاح کی نئی اور حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

جمعہ 13 اپریل 2018 20:42

پشاور میٹرو بس منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، افتتاح کی نئی اور حتمی تاریخ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2018ء) پشاور ریپڈ بس ٹرانزٹ منصوبے میں مزید ایک مہینے کی ڈیڈ لائن دینے کی درخواست کی گئی ہے کنسٹرکشن کمپنیوں کی جانب سے ریچ ون ، ریچ ٹو ، ریچ تھری پر کام مزید تیز کردیا ہے بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح29 اپریل کو کیا جانا تھا صوبائی حکومت کی جانب سے چھ مہینے کی ڈیڈ لائن اس حوالے سے دی گئی تھی تینوں فیزوں میں کام 20سے 60فیصد تک مکمل ہو چکا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ کنسٹرکشن کمپنیوں کے کام پر چینی کمپنیوں سمیت دیگر اہم اداروں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے بی آر ٹی منصوبے کو بیس مئی تک مکمل کر لیا جائے گا اور اکیس مئی سے پشاور میں ریپڈ بس منصوبے کا کام مکمل ہونے کے بعد بسیں شروع کردی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ریپڈ بس منصوبے میں ایک مہینے کی ڈیڈلائن دینے کی درخواست کی منظوری صوبائی حکومت کی جانب سے دی جائیگی ریپڈ بس منصوبے میں کنسٹرکشن کمپنیوں کی جانب سے ریچ ون ، ریچ ٹو اورریچ تھری پر گارڈرز کی فراہمی کا کام بھی شروع کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :