نواز شریف کے پاس اپیل کا اختیار اب بھی حاصل ہے ، آغا سراج درانی

سابق وزیراعظم نے اپنے اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی ، عمران عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اپنی اے ٹی ایم مشین کو پارٹی اجلاسوں سے الگ کریں ، سپیکر سندھ اسمبلی

جمعہ 13 اپریل 2018 20:42

نواز شریف کے پاس اپیل کا اختیار اب بھی حاصل ہے ، آغا سراج درانی
کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2018ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے آرٹیکل 62 ون ایف کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ نواز شریف کے پاس اپیل کا اختیار ہے، سابق وزیراعظم نے اپنے اداروں کوبدنام کرنیکی کوشش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنی اے ٹی ایم مشین جہانگیر ترین کو پارٹی اجلاسوں سے الگ کریں۔

صوبائی وزیر ناصر شاہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عدالت کے فیصلے کو ہر صورت ماننا چاہیے ،وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نوازشریف پرسپریم کورٹ کے فیصلوں کولازم قراردیتے ہیں۔ عمران خان خود ان فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کرتے اس کی واضح مثال جہانگیرترین جنرل سیکرٹری کی حیثیت سیاجلاس میں شرکت کرتے رہے ہیں۔#