سعودی فلمی صنعت میں "بالی ووڈ " بھی شامل ہو گیا

40لاکھ سے زیادہ برصغیر کے لوگ بالی وڈ سے لطف اٹھائیں گے، امریکی میگزین

جمعہ 13 اپریل 2018 20:50

سعودی فلمی صنعت میں "بالی ووڈ " بھی شامل ہو گیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2018ء) سعودی عرب کی فلمی صنعت سے فائدہ اٹھانے والوں میں ہالی ووڈ کے بعد بالی ووڈ بھی شامل ہو گیا۔ امریکی میگزین ہالی وڈ رپورٹر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے 3ہفتوں پر مشتمل دورہ امریکہ کے موقع پر ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان معاہدو ں کی بدولت سعودی مارکیٹ کے دروازے عالمی فلمی صنعت کیلئے چوپٹ کھل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئندہ برسوں کے دوران متعدد ممالک سعودی مارکیٹ سے فیض یاب ہوں گے۔ امریکی میگزین نے توجہ دلائی کہ سب سے زیادہ فائدہ ہالی ووڈ اٹھائے گا البتہ ہندوستانی فلمی صنعت جسے بالی وڈ کے نام سے جانا جاتا ہے بھی اس سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مملکت میں ہندوستانی شہری کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ 40لاکھ سے زیادہ برصغیر کے لوگ بالی وڈ سے لطف اٹھائیں گے۔ امریکی میگزین نے توجہ دلائی کہ جس طرح امارات میں ہندوستانی اپنے یہاں بننے والی فلموں کے دلدادہ بنے ہوئے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :