عدالت عظمی کے فیصلے پرتبصرہ نہیں کرسکتے،نواز شریف متعددبار نااہل ہوئے ہیں جہانگیر ترین بھی نااہل ہوئے ہیں ، وزیر اطلاعات سندھ

نااہلی کے باوجود جہانگیرترین پارٹی اجلاسوں میں شریک ہوتے ہیں،پاکستان میں اب ماحول تبدیل ہورہاہے ،شہبازشریف اب توکلین بورڈ،کیچ آٹ ہورہے ہیں

جمعہ 13 اپریل 2018 22:04

عدالت عظمی کے فیصلے پرتبصرہ نہیں کرسکتے،نواز شریف متعددبار نااہل ہوئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2018ء) سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عدالت عظمی کے فیصلے پرتبصرہ نہیں کرسکتے،نواز شریف متعددبار نااہل ہوئے ہیں جہانگیر ترین بھی نااہل ہوئے ہیں تبدیلی خان اب کیا کہیں گے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نااہلی کے باوجود جہانگیرترین پارٹی اجلاسوں میں شریک ہوتے ہیں،پاکستان میں اب ماحول تبدیل ہورہاہے ،شہبازشریف اب توکلین بورڈ،کیچ آٹ ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے جوترقیاتی کام کئے ہیں شہباز شریف دیکھیں،تھرمیں ریکارڈ کام ہوئے ہیں،تھر کے کوئلے سے بجلی بن رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو ریکارڈ فنڈز دیئے گئے اگر اتنے مالی وسائل ہوتے تو ہم لاہور سے بہتر کام کرتے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کو کراچی آمد پر مکمل پروٹوکول دیاجائیگا ،سندھ کے لوگ مہمان نواز ہیں۔