پنجاب یونیورسٹی، پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

جمعہ 13 اپریل 2018 22:13

لاہور۔13 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی نے سحرش افتخارکوایگریکلچر(پلانٹ پیتھالوجی) کے مضمون میں ان کے’’آلو کے آگیے جھلسائو کی روک تھام کیلئے پھپھوندی کش ادویات کے کمپیوٹرائز ڈ نمونہ جات ‘‘کے موضوع پر، محمود احمد کوکیمسٹری کے مضمون میں ان کے’’کرکومین کے نئے مماثل کی ترکیب ، خصوصیات اور ان کی حیاتیاتی سرگرمیاں‘‘کے موضوع پر،عاطف خان جدون کو اکنامکس کے مضمون میں ان کے’’عالمگیریت، خرچ کرنے کے نمونے اور ثقافتی تغیرات کا اتصال : پنجاب، پاکستان کے تین بڑے شہروں سے بمعہ ثبوت ‘‘کے موضوع پر، محمد اقبال رائے کوپولیٹیکل سائنس کے مضمون میں ان کے’’پاکستان امریکہ تعلقات : انسداد دہشت گردی کی مشترکہ حکمت عملی(2001-2013) ‘‘کے موضوع پر اور ضیاء الحق کو سپیس سائنس کے مضمون میں ان کے’’لاہور پاکستان میں اوزون ختم کرنے والے بڑے مادوں اور ان کے آب و ہوا میں تبدیلی پر اثرات کا تعین بذریعہ آر۔

(جاری ہے)

ایس/جی ۔آئی ۔ایس ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :