پاکستان اور مراکش کے درمیان فلم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون اور رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے،

فلمیں نہ صرف بنیادی اقدار،ثقافت اور ورثہ کو فروغ دینے کا منفرد ذریعہ ہیں بلکہ عوام کو بڑے پیمانے پر تفریح کی فراہمی کے علاوہ وسیع اقتصادی سرگرمیاں بھی پیدا کرتی ہیں ،موجودہ جمہوری حکومت نے فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور صنعت و سینما کے لئے مختلف مالیاتی مراعات کے ذریعے ملک کی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی مراکش کے سفیر سے ملاقات کے دوران گفتگو

جمعہ 13 اپریل 2018 22:26

پاکستان اور مراکش کے درمیان فلم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون اور رابطے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور مراکش کے درمیان فلم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون اور رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے۔وہ جمعہ کو مراکش کے سفیر محمد کرمونی ملاقات سے دوران گفتگو کر رہیں تھیں۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ دو ممالک کے درمیان ایسا انتظام ایک دوسرے کی ثقافت ،اقدار کو سمجھنے اور عوامی سطح پر رابطو ں کو بڑھانے کے لئے ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فلمیں نہ صرف بنیادی اقدار،ثقافت اور ورثہ کو فروغ دینے کا منفرد ذریعہ ہیں بلکہ عوام کو بڑے پیمانے پر تفریح کی فراہمی کے علاوہ وسیع اقتصادی سرگرمیاں بھی پیدا کرتی ہیں ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت نے فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور صنعت و سینما کے لئے مختلف مالیاتی مراعات کے ذریعے ملک کی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔

(جاری ہے)

مراکش کے سفیر نے فلم اور ثقافت کے شعبے میں روائیتی تعاون سے متعلق وزیر مملکت کے ساتھ اتفاق کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مراکش کے مضبوط دو طرفہ اقتصادی تعلقا ہیں اور وہ باہمی مفاد کے شعبوں تعاون کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔انہوں نے 50کی دہائی میں مراکش ک عوام کی آزادی کے مقصد میں پاکستان کی لازوال تعاون کو سراہا۔