وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے صوبے کے تمام جیلوں میں قید قیدیوں کی سزاؤں میں 2 ماہ کی معافی اورجرمانے کی ادائیگی کا اعلان ،

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری احکامات کے بعدنظر ثانی کے لیے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرینگے اس حکم نامہ سے بلوچستان کے پندرہ ہزارسے زائد نوجوان متاثر ہونگے ، کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ پرایک ہفتے میں عمل درآمد ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی کوئٹہ جیل کے دورہ کے موقع پرگفتگو

جمعہ 13 اپریل 2018 22:35

وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے صوبے کے تمام جیلوں میں قید قیدیوں کی ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ پرایک ہفتے میں عمل درآمد ہوگا‘ بلوچستان کے تمام جیلوں میں قید قیدیوں کی سزاؤں میں 2 ماہ کی معافی اورجرمانے کی رقم اپنے جیب سے اداکرونگا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے جمعہ کو ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے دورے کے اختتام پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پروزیراعلیٰ نے قیدیوں کے ساتھ کھانا کھایااورانکے مسائل سنے اورموقع پر دو خواتین کوپیرول پر رہاکرنے کے احکامات جاری کئے ۔وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزیرداخلہ میرسرفراز بگٹی ،آئی جی جیل خانہ جات ملک شماع کاسی بھی موجودتھے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ قیدی ہمارے معاشرے کاحصہ ہیں امید ہے کہ جیل کاٹ کرجب وہ واپس اپنے گھروں کوجائینگے توہ معاشرے میں بہترین شہر ی کی حیثیت سے اپناکرداراداکرینگے تین ماہ میں یہ میرا تیسرا دورہ ہے جس کامقصد قیدیوں سے ملکر انکو درپیش مسائل حل کرناہے وزیراعلیٰ نے علاج معالجے کے حوالے سے آئی جی سے مکمل معلومات حاصل کرتے ہوئے فور طورپر اورایک ایمبولنس دینے کااعلان کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس توقع کا اظہارکیاکہ عدالتوں میں پیشی کی تاریخ میں تاخیرسے متعلق چیف جسٹس بلوچستان نوٹس لیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ کے ٹینڈر ہوچکے ہیں آئندہ ہفتے میں خود اس منصوبے کاافتتاح کرونگا ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان کوبھی اپنی مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیاہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری احکامات کے بعدنظر ثانی کے لیے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرینگے کیونکہ اس حکم نامہ سے بلوچستان کے پندرہ ہزارسے زائد نوجوان متاثر ہونگے کیونکہ گزشتہ برسوں سے بلوچستان کے صوبائی محکموں میںبھرتیاں نہیں ہوئی ہیں امید ہے کہ وہ بلوچستان کی پسماندگی اوربے روزگار ی کے حوالے سے صوبے کو خصوصی طورپر رعایت دینگے اس سے قبل جب وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو ڈسٹرکٹ جیل کو ئٹہ پہنچے توآئی جی جیل خانہ جات ملک شجاع کاسی نے انکا استقبال کیاپولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی دی وزیراعلیٰ نے بچوں خواتین کی بیرکوں کابھی دورہ کیا اورقیدیوں کے مسائل سنے وزیراعلیٰ نے قیدیوں کے ہمراہ کھانا بھی کھایا جس پرقیدیوں نے وزیراعلیٰ کاشکریہ اداکیا ۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے لاڑکانہ اورکراچی سے تعلق رکھنے والی مسماةاختربی بی اورتسلیم خاتون کی پیرول پررہاکرنے کے احکامات جاری کئے۔