ایم کیو ایم کے رہنما اور نو بیاہتا رکن اسمبلی نے شادی کے بعد اراکین اسمبلی کو نیا مشورہ دے ڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 13 اپریل 2018 22:32

ایم کیو ایم کے رہنما اور نو بیاہتا رکن اسمبلی نے شادی کے بعد اراکین ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13اپریل 2018ء ):ایم کیو ایم کے رہنما اور نو بیاہتا رکن اسمبلی روف صیقی نے شادی کے بعد اراکین اسمبلی کو نیا مشورہ دے ڈالا۔روف صدیقی کا کہنا تھا کہ شادی بہت آسان ہے اور بار بار کرنی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما اور نو بیاہتا رکن اسمبلی روف صیقی نے شادی کے بعد اراکین اسمبلی کو بار بار شادی کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے رہنما اور نو بیاہتا رکن اسمبلی روف صیقی اجلاس میں شرکت کے لیے سندھ اسمبلی پہنچے تو مرکز نگاہ بن گئے ۔سپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ آپ شادی کرکے جوان جوان لگ رہے ہیں ، عمرے اور شادی کا کیا کمبی نیشن ہے ۔جس پر روف صدیقی کا کہنا تھا کہ شادی کر کے اچھا لگ رہا ہے۔شادی کرنا بہت آسا ن ہے ،مجھے لگتا ہے کہ شادی بار بار ہونی چاہیے۔جب سپیکر نے شادی پر نہ بلانے کا گلہ کیا تو روف صدیقی نے کہا کہ میں آپ سب کو اپنے ولیمے کی دعوت دیتا ہوں ہر خاصو عام کو حتیٰ کہ اپنے دشمنوں کو بھی۔یاد رہے کہ روف صدیقی نے گزشتہ دنوں 56 سال کی عمر میں شادی کر لی تھی اور انکا نکاح حرم شریف میں ہوا تھا۔