مشکل وقت لیڈروں پر آتے رہتے ہیں‘ محمد نواز شریف کو عدالتوں نے نا اہل کر دیا جبکہ وہ آج بھی پاکستانی عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں‘ پہلے بھی محمد نواز شریف کا راستہ روکا گیا لیکن وہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آئے

وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

جمعہ 13 اپریل 2018 23:23

مشکل وقت لیڈروں پر آتے رہتے ہیں‘ محمد نواز شریف کو عدالتوں نے نا اہل ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ مشکل وقت لیڈروں پر آتے رہتے ہیں‘ محمد نواز شریف کو عدالتوں نے نا اہل کر دیا جبکہ وہ آج بھی پاکستانی عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں‘ پہلے بھی محمد نواز شریف کا راستہ روکا گیا لیکن وہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آئے‘ 2018کے الیکشن میں عوام ایک بار پھر مسلم لیگی شیروں پر بھرپور اعتماد کر کے موجودہ عدالتی فیصلوں کو مسترد کریں گے‘ جینا مرنا محمد نواز شریف کے ساتھ ہے۔

وہ یہاں حضرو آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ،طلال بٹ ،سعید الرحمان ،حاجی احسان خان، خاور سیٹھ ،بھولا سیٹھ اور دیگر پارٹی کارکن موجود تھے۔

(جاری ہے)

شیخ آفتاب احمد نے کہاکہ منصوبے کے تحت نواز شریف کا راستہ روکا جارہا ہے ہر شخص کو معلوم تھا کہ 2013کے بعد ملک میں جو بیمثال منصوبے مکمل ہوئے اور عالمی سرویز کے مطابق بھی 2018کا الیکشن نواز شریف نے ہی جیتنا تھا‘ محمد نواز شریف ملک و قوم کا درد دل میں رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اپنے دورے اقتدار میں ملک میں دہشتگردی کو ختم کیا اور کئی دوسرے ملکی مسائل حل کئے‘ لیکن انہیں اقتدار سے الگ کر دیا گیاجس کی وجہ سے ملکی ترقی ایک بار پھر رک گئی۔

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف ہی ملک کے واحد لیڈر ہیں جس پر پوری دنیا اعتماد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے‘ محمد نواز شریف قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیڈروں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں اور گزر جاتے ہیں یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا محمد نوازشریف کے ساتھ ہے‘ 2018کے الیکشن میں اقتدار کے خواب دیکھنے والوں کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2018میں بھی ہر گھر سے شیر شیر شیر کی آوازیں آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :