سندھ اسمبلی نے قرآن پاک کی اشاعت اور ضعیف اوراق کے تحفظ کا بل متفقہ منظورکر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 13 اپریل 2018 23:22

سندھ اسمبلی نے قرآن پاک کی اشاعت اور ضعیف اوراق کے تحفظ کا بل متفقہ ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13اپریل 2018ء ):سندھ اسمبلی نے قرآن پاک کی اشاعت اور ضعیف اوراق کے تحفظ کا بل متفقہ منظورکر لیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران وزیر قانون ضیا لنجار نے قرآن پاک کی اشاعت اور شہید اوراق کے تحفظ سے متعلق بل منظوری کے لیے پیش کیا۔اس موقع پر علما بورڈ بنانے کی بھی تجویز سامنے آئی جسے ایوان کی جانب سے رد کر دیا گیا تا ہم اسمبلی نے قرآن پاک کی اشاعت اور ضعیف اوراق کے تحفظ کا بل متفقہ منظورکر لیا۔