وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے نوشہرہ میں مصروف دن گزرا،مرحومین کی وفات پرتعزیت کی

جمعہ 13 اپریل 2018 23:34

وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے نوشہرہ میں مصروف دن گزرا،مرحومین کی وفات پرتعزیت ..
نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء)وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے نوشہرہ میں مصروف دن گزارا۔ وزیر اعلیٰ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشیدا لدین کاکاخیل کے ہمراہ پی پی پی PK-63 کے صدر حاجی اجمل شاہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں پر انھوں نے مرحوم کے بھائی اور پی ٹی ائی کے رہنما حاجی دلارم خان سے ان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادے عالمگیر خان، بلال خان اور دیگر عزیز واقارب بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ نے مرحوم کی روح کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔بعدازاں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ساول کالونی گئے جہاں پر انھوں نے کرامت اللہ خان پراچہ کی وفات پر ان کے صاحبزادوں طاہر پراچہ اور یحییٰ پراچہ تیمور پراچہ حاجی سعید الرحمن پراچہ ظفر پراچہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے ابائی گائوں میں محمد علی کی خالہ،مرسلم کی زوجہ اورنیا زمحمد اور ملک شاہ جہاں کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔