مسلم لیگ ن کے باغی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ساری رونق حکومت تک ہے، حکومت گئی تو کوئی نون لیگ کے ساتھ نہیں ہو گا،ڈاکٹر رمیش کمار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 13 اپریل 2018 23:40

مسلم لیگ ن کے باغی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13اپریل 2018ء ) :مسلم لیگ ن کے باغی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ ساری رونق حکومت تک ہے، حکومت گئی تو کوئی نون لیگ کے ساتھ نہیں ہو گا۔تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے۔اندرونی اور بیرونی خلفشار نے پارٹی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ایسے میں الیکشن کی آمد سے پہلے مسلم لیگ ن کے بڑے بڑے نام پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں یا کہنے والے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے موقع پر مسلم لیگ ن کے باغی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ ساری رونق حکومت تک ہے، حکومت گئی تو کوئی نون لیگ کے ساتھ نہیں ہو گا۔ ن لیگ اجلاسوں میں خوشامد کی جاتی ہے میں نواز شریف کو تنقید بھری چٹیں لکھ کر دیتا تھا۔ مریم میری بہوں کی طرح ہیں لیکن انہیں ابھی سیاست سیکھنی ہے، تمام سیاسی جماعتیں ملک کا اثاثہ ہیں انہیں قائم رہنا چاہیے۔یاد رہے کہ حال ہی میں رمیش کمار نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔