بھارت کا مکروہ چہرہ آشکار ہونے لگا

بی جی پی نے لوک سبھا کے انتخابات کو اسلام بمقابلہ بھگوان کی جنگ میں بدل دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 13 اپریل 2018 23:53

بھارت کا مکروہ چہرہ آشکار ہونے لگا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13اپریل 2018ء ) :بھارت کا مکروہ چہرہ آشکار ہونے لگا۔ بی جی پی نے لوک سبھا کے انتخابات کو اسلام بمقابلہ بھگوان کی جنگ میں بدل دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکولر ازم کا لبادہ اوڑھے بھارت میں دن بدن انتہا پسندی بڑھتی چلی جا رہی ہے۔کشمیر میں ہونے والے مظالم اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والا سلوک بھارت کے چہرے پر بدنما دھبہ ہیں۔

بھارت کا سیکولر چہرہ بے نقاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی سیاست میں مذہب کا استعمال کوئی نئی بات نہیں ہے مگر بھارت کی حالیہ سیاسی مہمات میں مذہب کا جس بھدے انداز میں استعمال کیا گیا ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔حالیہ لوک سبھا کے انتخابات اسکی تازہ مثال ہیں۔بے جی پی نے لوک سبھا کے حالیہ انتخابات کو اسلام بمقابلہ بھگوان کی جنگ میں بدل دیا۔بی جے پی کے یوپی میں ایم ایل اے سوریندرا سنگھ نے کہا ہے کہ لوک سبھا کے 2019 کے انتخابات پاکستان بھارت اور اسلام اور بگھوان کے درمیان جنگ ہوگی اب دیکھنا ہے کہ کون اس جنگ میں فتح حاصل کرے گا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیانات سے بھارت اپنا سیکولر چہرہ مسخ کر رہا ہے اور اقلیتوں کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بجا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :