جرمنی میں تین شامی نوجوان دہشت گردی کے شبے میں گرفتار

ان شامی شہریوں کو ایک دہشت گرد تنظیم کی رکنیت کے الزام میں گرفتار کیا گیا،جرمن حکام

ہفتہ 14 اپریل 2018 12:10

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) جرمنی کے ریاستی دفتر استغاثہ کے مطابق پولیس نے تین شامی مہاجرین کو حراست میں لے لیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کو وفاقی جرمن ریاست زارلینڈ کے فرانسیسی سرحد کے قریب واقع شہر زار لٴْوئی سے گرفتار کیا گیا۔ ان کی عمریں اکیس، تئیس اور ستائیس برس بتائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ان شامی شہریوں کو ایک دہشت گرد تنظیم کی رکنیت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ گرفتاریاں ایسی چھان بین کے بعد عمل میں آئیں، جو گزشتہ برس اکتوبر میں شروع کی گئی تھی۔ گرفتار شدگان میں سے تئیس سالہ مبینہ ملزم شامی خانہ جنگی کے لیے عسکریت پسندوں کی بھرتی کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے تھا۔ باقی دونوں مشتبہ ملزم شام میں داعش کے رکن بتائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :