کاشتکار گوارے کی ترقی دادہ اقسام کاشت کریں،محکمہ زراعت

ہفتہ 14 اپریل 2018 13:23

قصور۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء)محکمہ زراعت نے گوارے کی بہرین فصل کے حصول کیلئے کاشتکاروں کو ترقی دادہ اقسام بی آر90اور بی آر99کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار مذکورہ منظورشدہ اقسام کا چارے کیلئے 20سی25کلوگرام اوربیج کیلئے 12سی15کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کرکے بہترین فصل حاصل کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

گوارے کی کاشت کیلئے گرم آب و ہوا درکار ہوتی ہے جبکہ یہ فصل پانی کی کمی کو بھی کافی دیر تک برداشت کرلیتی ہے ۔

گوارے کی کاشت کیلئے ہلکی میراز مین جس میں زمین بالکل ہموار ہونی چاہئیے کیونکہ نشیبی جگہوں پر پانی کھڑے ہونے سے پودے مرجاتے ہیں اور اونچی جگہوں پرپانی نہ پہنچنے سے بھی اس کا اگائو درست نہیں ہوتا۔گوارے کو سبز کھاد کے طورپر بھی استعمال کیاجاسکتاہے تاہم اس صورت میں اس کی کاشت اپریل کی بجائے مئی میں کرنی چاہئیے ‘کاشت کے وقت ریتلی زمین ایک بوری ڈی اے پی فی ایکڑ ڈالیں۔