محکمہ زراعت نے بہاریہ سورج مکھی کی فصل کو فوری طورپر گوڈی کرنے وآبپاشی کی ہدایت کر دی

ہفتہ 14 اپریل 2018 13:23

قصور۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء)محکمہ زراعت نے بہاریہ سورج مکھی کی فصل کو فوری طورپر گوڈی کرنے اور مناسب آبپاشی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ اگائو کے بعد جب فصل4پتے نکال لے تو کمزو ر اور فالتو پودے اس طرح نکال دیئے جائیں کہ پودوں کا باہمی فاصلہ آبپاش علاقوں میں تقریباً9انچ اور بارانی علاقوں میں 12 انچ ہوجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مذکورہ فاصلے کی بناء پر فصل کو اپنے غذائی اجزاء حاصل کرنے میں مددملتی ہے اورفصل بھی خوب پھلتی پھولتی ہے۔