ملتان ، پیداواری مقابلہ جات برائی2017-18 میںپوزیشن لینے والے کاشتکاروں میں انعامات تقسیم

ہفتہ 14 اپریل 2018 17:39

ملتان۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء) محکمہ زراعت پنجاب ملتان کے ترجمان نے کہا ہے کہ فصلوں کے صوبائی و ضلعی سطح پر مقابلہ جات کروانے سے کاشتکاروں میں ایک نئی تحریک پیدا ہو گی اور زرعی پیداوار میں کاشتکار ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کریں گے۔اس پیداواری مقابلہ جات برائی2017-18 میں کپاس کی فصل میں او ل پوزیشن ضلع مظفرگڑھ کے محمد خان ولد محمد گلزار نے 2509کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے لی اور انہیں انعام میں لیزر لینڈ لیولر دیا گیا جبکہ دوسری پوزیشن بھی ضلع مظفر گڑھ کی مثالی کاشتکار رابعہ سلطان نے 2452 کلو گرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے لی اور انہیں انعام میںٹریکٹر ٹرالی سے نوازا گیا تیسری پوزیشن ضلع راجن پور کے حاجی خمیسہ نے حاصل کی۔

انھوں نی2417 کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کی،انہیں انعام میں ڈسک ہیرو سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح پیداواری مقابلہ برائے باسمتی چاول2017-18 میںپہلی پوزیشن ضلع قصور کے منیر احمد نی2853 کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے لی اور انہیں انعام میںلیزر لینڈ لیولر ملا۔اسی مقابلہ میں دوسری پوزیشن منڈی بہائوالدین کے چوہدری قیصر اقبال بھٹی نے 2830 کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کرکے لی اور انہیں انوام میںٹریکٹر ٹرالی سے نوازا گیا۔

تیسری پوزیشن اختر حیات نی2710 کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے لی اورانہیں انعام میں ڈائریکٹ رائس سیڈ ڈرل ملی۔صوبائی سطح پر مکئی کے پیداوار مقابلہ برائی2017-18 میں تینوں پوزیشنز ضلع قصور کے بالترتیب احمد حسن نی5524 کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کی اور انہیںانعام میں لیزر لینڈ لیولر ملا۔خالد محمود الحسن نی5091 کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کی اور انہیںٹریکٹر ٹرالی کا انعام ملا۔

تیسری پوزیشن محمد سلیم اختر نے حاصل کی،ان کی پیداوار5044 کلوگرام فی ایکڑ رہی اور انہیں میز پلانٹر کا انعام ملا۔صوبائی سطح پر آلو کے پیداواری مقابلہ برائی2017-18 میںضلع وہاڑی کے کاشتکارمحمد کاشف رامے نی22188 کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کی اور انہیں انعام میںلیزر لینڈ لیولر ملا جبکہ ضلع خانیوال کے محمد حنیف نی22177 کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کی اور انہیں انعام میںٹریکٹر ٹرالی ملی۔

تیسری پوزیشن ضلع قصور کے احمد علی نے 21654 کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے لی اور انہیںانعام میں پوٹیٹو ڈیگر دیا گیا۔اسی طرح صوبائی سطح پر پیداوار ی مقابلہ برائے آم2017-18 میں ضلع مظفرگڑھ کے محمد یامین نی16412 کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے لی جبکہ دوسری پوزیشن ضلع رحیم یار خان کے سید اعظم محمود نی12623 کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے لی اور انہیں انعام میںٹریکٹر ٹرالی ملی۔

اسی طرح ضلع ملتان کے رائو خاور نے تیسری پوزیشن12384 کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے لی اور انہیں انعام میںاوچرڈ سپرئیر ملا۔صوبائی سطح پر کنو کے پیداواری مقابلہ جات2017-18 میں ضلع بہاولپور کے خالد حمید نی35738 کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی اور انہیں انعام میںلیزر لینڈ لیولر ملا ۔دوسری پوزیشن اسی مقابلہ میںضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے محمد عارف نے حاصل کی،انھوں نی35693 کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کی اور انعام میںٹریکٹر ٹرالی کو پایا۔

تیسری پوزیشن بھی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے احسن حبیب نی35255 کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے لی ۔پیداواری مقابلہ برائے امرود2017-18میںسب جیتنے والے امیدواران کوپہلے انعام کا حقدار قرار دیا گیا،اس میں ضلع بہاولنگر کے سید محمد سلیم شاہ،ساہیوالی کے محمد حیات اور ضلع فیصل آباد کے محمدشیر شامل ہیں۔صوبائی سطح پر جیتنے والے سب امیدواران کو انعام عزت مآب محمد رفیق رجوانہ گورنر پنجاب نے دیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر فصلوں کے پیداوار مقابلہ جات جیتنے والوں کیلئے تقریب کا اہتمام ان کے متعلقہ اضلاع میں کیا جائے گا اور انہیں بھی انعامات سے نوازا جائے گا۔ کاشتکاروں کے وسیع تر مفاد مین اور ایک صحتمندانہ مقابلہ کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے یہ فصلوں کے پیداواری مقابلہ جات2018-19 میں بھی جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :