آل سبی سنوکر چمپیئن شپ جشن بہاراں 2018سویلیئن ٹورنامنٹ کا ٹائٹل حنیف جتوئی نے اپنے نام کرلیا

ہفتہ 14 اپریل 2018 20:46

آل سبی سنوکر چمپیئن شپ جشن بہاراں 2018سویلیئن ٹورنامنٹ کا ٹائٹل حنیف ..
سبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء) آل سبی سنوکر چمپیئن شپ جشن بہاراں 2018سویلیئن ٹورنامنٹ کا ٹائٹل سینئر کھلاڑی حنیف جتوئی نے اپنے نام کرلیا،ٹورنامنٹ میں 45کھلاڑیوں نے حصہ لیا،ٹورنامنٹ ناک آئوٹ بیسٹ آف فائیو کھیلایا گیا،فائنل میچ کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر رحمت اللہ گشکوری نے ونر اور رنر سمیت کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیئے ،ونر اور رنرکو ٹرافی سنوکر اسٹک اور نقد پانچ اور تین ہزار روپے دیئے گئے،تفصیلات کے مطابق آل سبی سنوکر چمپیئن شپ جشن بہاراں 2018سویلیئن ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سینئر کھلاڑی محمد حنیف جتوئی اور صدام مری کے درمیان بیسٹ آف فائیو کے تحت کھیلا گیا ،میچ انتہائی دلچسپ اور سنسی خیز رہا ،ٹونامنٹ کا ٹائٹل سینئر کھلاڑی حنیف جتوئی نے اپنے نام کرلیا ،ٹورنامنٹ میں 45کھلاڑیوں نے حصہ لیا ،ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر رحمت اللہ گشکوری تھے جبکہ اختتامی تقریب میں چیئرمین اسپورٹس کمیٹی و ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات راجہ وقارالزماں کیانی،ممبر اسپورٹس کمیٹی وڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حاجی دین محمد مری،ممبر اسپورٹس کمیٹی و ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محمد ایاز داجلی ،صدر ٹورنامنٹ میاں یوسف ،سیکرٹری ٹورنامنٹ جلال بلوچ ایڈوکیٹ و دیگر نے شرکت کی ،اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی نے ونر کو ٹرافی ،سنوکر اسٹک اور نقد پانچ ہزار روپے جبکہ رنر کو ٹرافی ،سنوکر اسٹک اور نقد تین ہزار روپے کا انعام بھی دیا اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں اور آفیشلز میں بھی شیلڈزاور انفرادی انعامات بھی تقسیم کیئے ،اس موقع پر کھلاڑیوں اور آفیشلز سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر رحمت اللہ گشکوری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر سطح پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے جشن بہاراں2018کے موقع پر جس طرح ضلعی انتظامیہ نے سبی کے نوجوانوں کے لیے دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کروایا وہاں پر سنوکر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سنوکر چمپیئن شپ کا انعقاد بھی کرایا گیا ہے جس سے یقینا سنوکر جیسے ذہنی و جسمانی کھیل کو مثبت فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :