روس کے بعد چین اور ایران کی بھی شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے کی شدید مذمت

شام میں ہونے والے کیمیائی حملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے ،ْچینی وزارت خارجہ

ہفتہ 14 اپریل 2018 21:45

روس کے بعد چین اور ایران کی بھی شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) روس کے بعد چین اور ایران نے بھی شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔چینی وزار خارجہ کے ترجمان ہوا چیوئنگ نے شام پر امریکا،برطانیہ اور فرانس کے میزائل حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے اس کارروائی کو جارحیت قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ہر ملک کو کسی بھی دوسرے ملک کی علاقائی سالمیت کا احتراج کرنا چاہیے، شام میں امریکا، برطانیہ اور فرانس کی مشترکہ کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ شام میں ہونے والے کیمیائی حملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

چین نے تمام فریقین سے زور دیا ہے کہ وہ طاقت کا استعمال ترک کرکے بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے شام پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شام پر میزائل برسانے والے امریکی و فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیراعظم مجرم ہیں۔

متعلقہ عنوان :