بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کو شکست نہیں دے سکتا‘قاضی یاسر

ہفتہ 14 اپریل 2018 21:53

سری نگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ممتاز عالم دین اور امت اسلامی کے چیئرمین قاضی یاسر نے کہا ہے کہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوںکو ہرگز شکست نہیں دے سکتا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قاضی یاسر نے کولگام کے علاقے کھڈونی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی فورسز کے ظلم کے آگے چٹان کی طرح ڈٹے رہنے اور صبر و استحکام کا مثالی مظاہرہ کرنے پر علاقے کے لوگوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بھارت ہٹ دھرمی کی پالیسی پر قائم ہے اور وہ تنازعہ کشمیر کو ایک بامعنی مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کی طرف نہیں آرہا جس کے انتہائی سنگین نتائج نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کو حل کرنے کے حوالے کسی کے اندر پایا جانے والا اخلاص اگر چہ ناپا تولا نہیں جاسکتا لیکن بعض باتوں کے ذریعے اس کا مشاہدہ ضرور کیا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کو اپنے اندر اخلاص پیدا کرنے کی ضرورت ہے جو ابھی اس میں نظر نہیں آرہا کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں بیگناہوں کا قتل عام اپنے عروج پر ہے۔قاضی یاسر نے پارٹی رہنما سرجان برکاتی سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :