موٹر وے پررکنے والے والدین معصوم بیٹی بھول کر اپنی منزل کی طرف روانہ

موٹر وے پولیس نے بچی کو تحویل میں لے کر والدین کی تلاش شروع کر دی

ہفتہ 14 اپریل 2018 22:13

موٹر وے پررکنے والے والدین معصوم بیٹی بھول کر اپنی منزل کی طرف روانہ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2018ء) موٹر وے پررکنے والے والدین اپنی معصوم بیٹی بھول کر اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئے موٹر وے پولیس نے بچی کو تحویل میں لے کر والدین کی تلاش شروع کر دی ہے موٹر وے پولیس کے ترجمان محمود علی کھوکھرکے مطابق نامعلوم والدین موٹروے E-35 شاہ مقصود انٹرچینج پر رکے اور اپنی5,6سالہ بیٹی بھول کر خودچلے گئے والدین کو بیٹی سے ملوانے کیلئے موٹروے پولیس حرکت میں آگئی اور بچی کوحفاظتی تحویل میں لے کر پولیس ناکے پرمنتقل کر دیا رات گئے تک بچی کے والدین کا پتہ نہ چل سکاجس پر موٹر وے پولیس نے ہدائیت کی ہے کہ مزید رہنمائی کیلئے ہیلپ لاِئن 130 پر رابط کریں۔

متعلقہ عنوان :