چینی سرمایہ کاری کیلئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کو مثبت ، قابل عمل اور پائیدار تجاویز دینی چاہئیں‘جنرل ڈاکٹر نعیم خاں
ہفتہ 14 اپریل 2018 22:25
(جاری ہے)
شبیر حسین چاولہ نے کہا کہ صنعتی شعبہ کی اپ گریڈیشن اور خاص طو رپر زرعی اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کیلئے چینی اشتراک عمل سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں اور اس سلسلہ میں شنگھائی میں پاکستانی قونصل جنرل کو دونوں ملکوں کے درمیان بامقصد تعاون کیلئے سنجیدگی سے کام کرنا ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان بڑی مقدار میں خام اجناس پیدا کرتا ہے جن میں سرفہرست گندم، کپاس ، گنا اور دیگر اجناس ہیں انہوں نے کہا کہ سوائے کپاس کے باقی تمام اجناس کو خام مال کے طور پر ہی استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ عالمی سطح پر ان سے ہزاروں قسم کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کپاس میں بھی ویلیو ایڈیشن کی شرح بہت کم ہے جسے بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں چینی اور پاکستانی صنعتکاروں کے درمیان قریبی روابط کی اشد ضرورت ہے۔ شبیر حسین چاولہ نے کہا کہ پاکستان میں زراعت، کیمیکل، فیبرک کی ویلیو ایڈیشن اور فنی تعلیمی اداروں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیںجن پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ شبیر حسین چاولہ نے بتایا کہ فیصل آباد میں ایم تھری انڈسٹریل سٹی کے نام سے ملک کا سب سے بڑا صنعتی علاقہ قائم کیا گیا ہے جہاں کئی غیر ملکی ادارے پہلے ہی کامیابی سے چل رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں چینی سرمایہ کاروں کے اشتراک سے قائم ہونے والی ہائی ٹیک صنعتوں سے پہلے سے قائم پرانی صنعتوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے اور ان میں بھی نئی ٹیکنالوجی سے اعلیٰ معیار کی اشیاء تیار کی جا سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کے وفد کو فیصل آباد کے ایم تھری انڈسٹریل سٹی کا بھی دورہ کرایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد میں ویونگ اور ٹیکسٹائل پروسیسنگ کے شعبوں میں پرانی ٹیکنالوجی استعمال ہور ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بڑی تعداد میں بند یا کم استعداد کار پر چلنے والے یونٹوں کو بھی از سر نو بحال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے قونصل جنرل سے کہا کہ وہ اس حوالے سے بھی چینی سرمایہ کاری کا راستہ ہموار کریں کیونکہ اس سلسلہ میں مشترکہ منصوبوں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ قونصل جنرل ڈاکٹر نعیم خاں اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور طے کیا کہ کاروباری اور تجارتی مسائل کے حل کیلئے ان کے درمیان قریبی رابطوں کو مزید مستحکم بنایا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
-
فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں
-
چینی کی قیمت اضافے سے 150روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
-
پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
ڈالر 37 پیسے مہنگا،کرنسی مارکٹ نے رپورٹ جاری کر دی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران مثبت رجحان ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.