سپریم کورٹ نے وزراء اورسرکاری افسران کے زیراستعمال لگژری گاڑیوں پرازخودنوٹس لے لیا،

ملک بھرکے وفاقی وصوبائی محکموں سے لگژری گاڑیوں کے استعمال پررپورٹ طلب کر لی

ہفتہ 14 اپریل 2018 23:33

سپریم کورٹ نے وزراء اورسرکاری افسران کے زیراستعمال لگژری گاڑیوں پرازخودنوٹس ..
لاہور۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے وزراء اورسرکاری افسران کے زیراستعمال لگژری گاڑیوں پرازخودنوٹس لے لیا اور ملک بھرکے وفاقی وصوبائی محکموں سے لگژری گاڑیوں کے استعمال پررپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے ازخودنوٹس لیا،سپریم کورٹ نے استفسار کیا ہے کہ بتایاجائے کتنے وفاقی وزراء حیثیت سے زیادہ گاڑیاں استعمال کررہے ہیں چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کتنے سرکاری افسران کے زیراستعمال حیثیت سے زائدلگژری گاڑیاں ہیں ۔فاضل عدالت نے ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے زیر استعمال گاڑیوں کی بھی تفصیلات طلب کر لیں۔

متعلقہ عنوان :