لاہور، سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر 2 مرتبہ فائرنگ، چیف جسٹس ثاقب نثار جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائشگاہ پہنچ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 15 اپریل 2018 11:27

لاہور، سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر 2 مرتبہ فائرنگ، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اپریل 2018ء) :سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آ یا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔فائرنگ کا واقعہ جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائس گاہ لاہور میں پیش آیا۔جس کے بعد چیف جسٹس میاں ثاقب نثار جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس تمام واقعے کی نگرانی خود کر رہے ہیں جب کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئی جی پنجاب کو بھی طلب کر لیا ہے۔فائرنگ کا واقعہ دو بار پیش آیا ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر گزشتہ رات فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد صبح پھر ان کے گھر پر فائرنگ کی واردات کی گئی ۔یاد رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن پانامہ ریفرنسسز میں نگراں جج رہے اور پانامہ سمیت مختلف مقدمات کا حصہ بھی رہے۔

متعلقہ عنوان :