ہواوے کا فولڈ ایبل سمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان

اتوار 15 اپریل 2018 12:20

ہواوے کا فولڈ ایبل سمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2018ء) چین کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے نے رواں سال نومبر میں فولڈ ایبل سمارٹ فون متعارف کرانے کا عندیہ دے دیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق دیگر بڑی سمارٹ فون کمپنیوں کی طرح ہواوے بھی فولڈ ایبل سمارٹ فون کی تیاری کی دوڑ میں شامل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی نے اس حوالے سے ایل جی الیکٹرونکس سے معاہدہ بھی کر لیا ہے اس کے علاوہ اس نے مختلف مقامی اور انٹرنیشنل سمارٹ فون پارٹ میکرز کمپنیوں سے نان ڈسکلوزر ایگریمنٹ بھی طے کیا ہے۔

کمپنی اس فون کو رواں سال نومبر میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ہواوے کے علاوہ ایپل اور سام سنگ کمپنی بھی فولڈایبل فون کی تیاریوں میں مصروف ہیں اس کے علاوہ زیڈ ٹی ای کمپنی نے ایکسون ایم فولڈایبل اسمارٹ فون گزشتہ سال متعارف بھی کرا دیا ہے جس میں دو مختلف ڈسپلے اسکرینز کو باہم جوڑا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :