آزادکشمیر سمیت مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں ٹیلی نار کی سروس عوام کیلئے وبال و جان بن گئی

پیکجز کے نا م پر صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے جبکہ ناقص سروس کے باعث نہ کال ہوسکتی ہے نہ ہی میسج

اتوار 15 اپریل 2018 13:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2018ء)آزادکشمیر سمیت مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں ٹیلی نار کی سروس عوام کیلئے وبال و جان بن گئی ، پیکجز کے نا م پر صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے جبکہ ناقص سروس کے باعث نہ کال ہوسکتی ہے نہ ہی میسج ، جبکہ ہیلپ لائن والے بھی مسائل حل کرنے کے بجائے بڑے بڑے پیکجز کی لالچ دے کر صارفین کو پھنسانے کی پالیسی پر گامزن ہیں ،حکومت ِ آزادکشمیر ٹیلی نارکی ناقص سروس کا نوٹس لیتے ہوئے NOCمنسوخ کریں کیونکہ دارلحکومت مظفرآبادمیں ٹیلی نار نے اپنے کاروبار کو بڑھانے کیلئے گنجائش سے دس گنا زیادہ کنکشن دے رکھے ہیں اہلیان مظفرآباد نے ٹیلی نار سروس سے بائیکارٹ اور سیمیں جلانے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں جہاں ٹیلی نار کے صارفینوں میں تعداد لاکھوں سے عبور کرگئی ہے وہاں ٹیلی نار کی مینجمنٹ نے گنجائش سے زائدکنکشن دے کر صارفین کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں نہ تو ایس ایم ایس ہوتا ہے نہ ہی کال ، نہ ہی ایزی پیسہ کی سہولت میسر ہے صارفین کو شدید مشکلات سے دوچار ہونے کیلئے کبھی دکانوں اور کبھی فرنچائزوں کا چکر لگانا پڑتا ہے عملہ بجائے مشکلات حل کرنے کے سیدھے منہ بات تک نہیں کرتا ، اہلیان ِ مظفرآباد نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹیلی نار کے عملے کا قبلہ درست کریں بصورت دیگر عوام ٹیلی نار کی سروس سے بائیکارٹ کرکے ،سمیں جلانے پر مجبو رہوجائینگے جسکی ذمہ داری ٹیلی نار انتظامیہ پر عائد ہوگی۔