میانمار کی دہشت گرد فوج کیخلاف پہلی مرتبہ سخت ترین ایکشن لینے کا اعلان
اتوار 15 اپریل 2018 14:10
(جاری ہے)
رپورٹ مرتب کرنے والوں میں انٹرنینشنل میڈیکل اسٹاف بھی شامل تھا، جنہوں نے متاثرہ افراد کے بیانات اور کلینیکل شواہد کو جمع کیا۔
مقامی زبان میں روہنگیا افراد کے خلاف فوج کی مبینہ پرتشدد کارروائی اور جنسی زیادتی کے عمل کو ’ٹاٹمادا‘ کہا جاتا ہے۔انٹونیو گوٹیرش نے اس رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ میانمار کی فوج اور مقامی ملیشیا اکتوبر سن 2016 اور اگست سن 2017 میں روہنگیا آبادی کے خلاف شروع کیے جانے والے آپریشن کے دوران پرتشدد واقعات میں ملوث رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان واقعات میں جنسی تشدد کو مرکزیت حاصل رہی تھی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے رپورٹ وصول کرنے بعد کہا کہ میانمار کی فوج نے اپنے آپریشن کے دوران روہنگیا آبادی کو بے عزت کرنے، خوف زدہ اور اجتماعی طور پر سزا دینے کی حکمت عملی اپنائی اور اسی کی وجہ سے یہ لاکھوں افراد اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش فرار ہونے پر مجبور ہوئے۔انٹونیو گوٹیرش نے یہ بھی کہا کہ اس جبر اور ظلم کا نشانہ خاص طور پر خواتین کو بنایا گیا۔ اس ظلم وستم میں حاملہ عورتوں کے ساتھ بھی کوئی رعایت نہیں کی گئی کیونکہ وہ اس نسلی گروپ کے مستقبل کے بچوں کو جنم دینے والی تھیں۔ سیکرٹری جنرل کے مطابق جبر کا نشانہ کم سن بچوں کو بھی بنایا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.