پاک فوج کی سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 15 اپریل 2018 19:18

پاک فوج کی سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2018ء) پاک فوج کی جانب سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت کی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اداروں کے کام کرنے کیلئے سازگار ماحول یقینی بنانا تمام اسٹیک ہولڈرز کی ذمے داری ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے، ریاستی اداروں کے مؤثر کردار کیلئے تمام فریقین محفوظ فضا یقینی بنائیں۔

پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ امن و استحکام کی بہتری کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں۔ خیال رہے کہ لاہور میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر دو بار فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ عدالتی اعلامیے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتے کی شب اور اتور کو علی الصبح پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :