بجٹ تقریر پڑھنے کے معاملہ پر مفتاح اسماعیل‘ رانا افضل اور ہارون اختر خان لڑ پڑے‘ وزیراعظم اب یہ تقریر خود پڑھیں گے

اتوار 15 اپریل 2018 22:10

بجٹ تقریر پڑھنے کے معاملہ پر مفتاح اسماعیل‘ رانا افضل اور ہارون اختر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2018ء) وفاقی حکومت کے وزارت خزانہ کے معاملات دیکھنے والے تین شخصیات بجٹ تقریر قومی اسمبلی میں پڑھنے کے معاملہ پر لڑ پڑے ہین جس کے بعد وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ خود بجٹ تقریر پڑھیںگے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل‘ ہارون اختر اور رانا فضل بجٹ تقریر پڑھنا چاہتے تھے اور یہ تینوں اراکین اختلافات کا شکار ہوگئے ہیں یہ لڑائی اب وزیراعظم سیکرٹریٹ تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد ان تینوں وزراء کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تھی تاہم وزیراعظم بھی ان تینوں کے مابین بجٹ تقریر پڑھنے کا معاملہ حل نہ کرا سکے۔

وزیراعظم نے اب فیصلہ کیا ہے کہ وہ بجٹ تقریر ایوان میں خود پڑھین گے تاہم تینوں وزراء نے شریفوں کی سفارشیں بھی کرارہے ہیں تاہم شاہد خاقان عباسی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایوان میں بجٹ تقریر خود پڑھیں گے۔

متعلقہ عنوان :