مسلم لیگ ن کے مزید 25 اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑنے والے ہیں، ن لیگی وزیر کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر اپریل 11:29

مسلم لیگ ن کے مزید 25 اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑنے والے ہیں، ن لیگی وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اپریل 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی حامد مری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تین سے چار رہنما ایسے ہیں جن سے متعلق پارٹی قیادت کو بھی علم ہے کہ وہ ٹوٹ چکے ہیں۔ لیکن ابھی ان کا اعلان ہونا باقی ہے۔ تین دن پہلے کی بات ہے کہ میں نے مسلم لیگ ن کے ایک وزیر جو کبھی نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ، سے بات کی تو انہوں نے مجھے بتایا کہ ہمارے 25 مزید ایم این اے جانے والے ہیں،اور ان میں سے بڑی تعداد کا تعلق مرکزی پنجاب اور شمالی پنجاب سے ہے ، ایک یہ بھی تاثر ہے کہ ساﺅتھ پنجاب کے لوگ ہوا کا رخ دیکھتے ہیں، اور جو پارٹی اقتدار میں آنے والی ہو اس میں شامل ہو جاتے ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہے۔

رانا ثنا اللہ صاحب نے ان کو تنقید کا نشانہ تو بنایا لیکن رانا صاحب خود پیپلز پارٹی سے آئے ہیں، محترمہ بے نظیر بھٹو نے زاہد سرفراز کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا تو رانا صاحب ناراض ہو کر یہاں مسلم لیگ ن میں آ گئے ، نواز شریف کہاں سے آئے ہیں؟ نواز شریف سے سب سے پہلے جے یو پی کا ٹکٹ مانگا تھا۔

مولانا شاہ احمد نورانی نے ان کو پارٹی میں شامل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ یہ مصطفیٰ کھر کے دیوانے تھے اور ان کے آگے پیچھے گھومتے رہتے تھے۔ پھر یہ تحریک استقلال میں چلے گئے اور اس کے بعد یہ جونیجوصاحب کی مسلم لیگ میں آگئے ہیں، کچھ عرصہ کے بعد انہوں نے جونیجو صاحب کا ساتھ چھوڑ کر اپنی مسلم لیگ ن بنالی ۔ حامد میر نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments