اجے دیوگن فلم ’’ریڈ‘‘ کی کامیابی کے بعد چھٹیاں گزارنے کے لئے پیرس پہنچ گئے

پیر 16 اپریل 2018 12:23

اجے دیوگن فلم ’’ریڈ‘‘ کی کامیابی کے بعد چھٹیاں گزارنے کے لئے پیرس ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن فلم ’’ریڈ‘‘ کی کامیابی کے بعد چھٹیاں گزارنے کے لئے پیرس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں اجے دیوگن کی فلم ’’ریڈ‘‘ ریلیز کی گئی جس نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا ، فلم میں اجے دیوگن نے انکم ٹیکس آفیسر کا کردار ادا کیا ، اداکار فلم کی کامیابی کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کے لئے پیرس پہنچ گئے جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :