سرگودھا پولیس نے 20 لاکھ سر کی قیمت والے اشتہاری اور ڈکیتی اغوا اور خطرناک وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے دستی بم برآمد کر لیے

پیر 16 اپریل 2018 13:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) سرگودھا پولیس نے 20 لاکھ سر کی قیمت والے اشتہاری اور ڈکیتی اغوا اور خطرناک وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے دستی بم برآمد کر لیے۔زرائع کے مطابق پولیس نے چھاپہ حکومت پنجاب کی طرف سے 20 لاکھ سر کی قیمت مقرر والے اشتہاری کو بھی دستی بموں سمیت پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ جھال چکیاں پولیس نے انتہائی خطرناک اشتہاریوں مناظر اور نواز کو گرفتارکیا ملزم مناظر کے سر کی قیمت حکومت پنجاب نے بیس لاکھ روپے مقرر کر رکھی ہے یہ ملزمان تھانہ جھال چکیاں تھانہ بھیرہ تھانہ پھلروان اور تھانہ میانی سمیت دیگر تھانوں کو مطلوب اورڈکیتی اور دیگر سنگین ملوث ھیں۔

بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم سے تین دستی بم برآمد کر لیے گئے ہیں اور تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا پولیس نیاس سے قبل ایک ملزم سلطان سکندر سے اس کی نشاندہی پر گھر چھپائے گیدو ہینڈگرنیڈ دستی بم برآمد کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :