ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرمیر شکیل الرحمان کی سپریم کورٹ طلبی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر اپریل 13:55

ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرمیر شکیل الرحمان کی سپریم کورٹ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل۔2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرنجی ٹی وی چینل کے مالک میر شکیل الرحمان کو سپریم کورٹ طلب کرلیا ہے۔۔سپریم کورٹ میں ٹی وی چینل کے ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے چینل کے مالک میر شکیل الرحمان کو کل منگل کو طلب کرلیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ میر شکیل الرحمن بتائیں کہ تنخواہیں کیوں ادا نہیں ہوئیں؟، مالک کو کفالت کا حق ادا کرنا ہے، چیف جسٹس نے حامد میر سے کہا کہ آپ بھی کہہ رہے ہیں تنخواہ نہیں مل رہی، تنخواہ نہ ملی تو حامد میر کی مرسڈیز گاڑی کیسے چلے گی، اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لوگ مجھے ابھی تک سمجھ ہی نہیں پائے، میرے خلاف شکایت کرنا ہے تو کریں۔واضح رہے کہ 4 اپریل کو گزشتہ سماعت میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ٹی وی چینل کو 30 اپریل تک ملازمین کے تمام واجبات ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments