روس کو برائی کا منبع بنا کر پیش کرنا درست نہیں،جرمن صدر

پیر 16 اپریل 2018 16:30

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) جرمنی کے صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے روس کو برائی کا منبع بنا کر پیش کرنے کے سلسلے کو ترک کرنے کی اہمیت پر زور دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو دارالحکومت برلن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اشٹائن مائر ن ے کہا کہ شام پر فضائی حملے کے بعد امریکا اور روس کے درمیان براہ راست چپقلش کا امکان بڑھ گیا ہے۔ان دونوں ملکوں کے تعلقات میں خرابی کے منفی اثرات کا جرمنی کو سامنا ہو سکتا ہے۔روس اور مغرب کے درمیان پیدا ہونیوالی دوری باعثِ تشویش ہے۔

متعلقہ عنوان :