چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی مزار اقبال پر حاضری

وزیر اعظم بڑے بھائی ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، میڈیا سے گفتگو

پیر 16 اپریل 2018 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بڑے بھائی ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں ابھی تک کوئی فیصلہ کیا ہی نہیں جو انہیں ناپسند ہو تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین سینٹ نے لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دی جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بڑے بھائی ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں ابھی تک کوئی فیصلہ کیا ہی نہیں جوانہیں ناپسند ہو بعدازاں انہوں نے داتا دربا پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑ ھائی اور پاکستان کے لئے دعاکی

متعلقہ عنوان :