جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ احتساب عدالت کو ڈرانے کی کوشش تھی،شیخ رشید

گولی جج کے گھر پر چل سکتی ہے، کل حمزہ شہباز یا شہباز شریف کے گھر پر بھی چل سکتی ہے، سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو

پیر 16 اپریل 2018 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ احتساب عدالت کو ڈرانے کی کوشش تھی کیونکہ چار چھ ہفتے میں ان کا فیصلہ آرہا ہے جو گولی جج کے گھر پر چل سکتی ہے وہ کل حمزاہ شہباز یا شہباز شریف کے گھر پر بھی چل سکتی ہے ۔ سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ احتساب عدالت میں نواز شریف نے اپنی مرضی کے ٹوئیٹر اور واٹس گروپ رکھا ہوا ہے جس میں ان کی مرضی کی خبریں چلتی ہیں جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی گئی یہ ایسا پوش علاقہ ہے پھر بھی ابھی تک ملزموں کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جسٹس اعجازالاحسن کے گھر سے 200گز کے فاصلے پر حمزہ شہباز کا گھر ہے اگر یہ گولی جج صاحبان کے گھر پر لگ سکتی ہے تو مستقبل میں حمزہ شہباز کے گھر پر بھی گولی لگ سکتی ہے مجھے ڈر ہے کہ الیکشن میں کوئی حادثہ رونما نہ ہوجائے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوئی بجلی پانی گیس کچھ بھی نہیں دیا بلکہ نواز شریف نے فوج ،عدلیہ ،نیب اور دیگر اداروں کو گالیاں ہی دی ہیں نواز شریف ،مریم نواز اور دیگر لیگی اراکین پر لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے لگائی جانی والی میڈیا ٹاک پر پابندی اچھا اقدام ہے اس سے ادارے تنقید اور ن لیگ مزید انتشہار سے بچ جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ میرا کیس 62ون ایف کا نہیں میں منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں اور نہی ہی کچھ چھپایا ہے میرے انکم ٹیکس گوشوارے بھی مکمل ہے اپنے خلاف نااہلی کے فیصلے سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ چیف جسٹس سے اپنا کیس روزانہ کی بنیاد پر سننے کی درخواست کرنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ الیکشن کمیشن سے یہ کیس جیت چکے ہیں اور اللہ سے 120 فیصد امید ہے کہ سپریم کورٹ سے بھی ان کے حق میں ہی فیصلہ آئے گا اور اگر ان کے خلاف بھی فیصلہ آگیا تو وہ چیخیں نہیں ماریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن تھوڑی تاخیر سے ہوگا کیونکہ سارے کیسز سپریم کورٹ میں جائیں گے، اب سپریم کورٹ کتنا ٹائم لے گی یہ وقت ہی بتائے گا۔ الیکشن ستمبر ، اکتوبر یا نومبر میں ہوسکتا ہے لیکن یہ جسٹس ثاقب نثار کے دور میں ہی ہوگا۔