اسلام آباد ہائی کورٹ ،ایم کیو ایم کی کنوینئر شپ کے حوالے درخواست کی سماعت (کل ) تک ملتوی

پیر اپریل 19:27

اسلام آباد ہائی کورٹ ،ایم کیو ایم کی کنوینئر شپ کے حوالے درخواست کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم)) کی کنوینئر شپ کے حوالے دائر درخواست کی سماعت (کل ) منگل تک ملتوی کر دی ہے ۔پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔اس موقع پر خالد مقبول صدیقی کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم اور ڈاکٹر فاروق ستار کے وکیل بابرستار عدالت میں پیش ہوئے۔

خالد مقبول صدیقی کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہمارے لئے آسان تھا کہ ہم سول کورٹ میں جاتے لیکن اس حوالے سے جب میں نے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ ہمارا فورم الیکشن کمیشن ہے ۔۔سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ڈاکٹر فاروق ستار گروپ نے آپ کی درخواستوں کو چیلنج کیا ۔

تو خالد مقبول صدیقی کے وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے خالد مقبول کے خلاف درخواستیں دی ہیں،مگر خالد مقبول کی کسی درخواست کو فاروق ستار نے چیلنج نہیں کیا۔

سماعت کے دوران خالد مقبول صدیقی کے وکیل نے سپریم کورٹ کے مختلف مقدمات کے حوالے دئیے، سپریم کورٹ نے ذکاء اشرف کیس میں درخواست چیلنج نہ کرنے پر اپیل مسترد کردی تھی۔ کنوینئر شپ کے لئے سادہ اکثریت کے حوالے سے کل دلائل دوں گا۔عدالت نے کیس کی مذید سماعتمنگل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments