قصور، ٹریفک حادثات میں 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ،8 زخمی

پیر اپریل 20:57

قصور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) قصورکیگردونواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں چار سالہ بچے سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق سرائے مغل ھلہ روڈ پر تیز رفتار مسافر وین نے سڑک کنارے کھڑے محمد طفیل کے چار سالہ بیٹے زین علی کو کچل دیا جس سے وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ، پولیس نے وین کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ہے ، دوسرے واقعہ میں چھانگا مانگا روڈ جمبر کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں نوید احمد نامی شخص جاں بحق اور اللہ دتہ سمیت بس کے آٹھ مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ، ریسکیو1122نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا ہے ، پولیس تھانہ صدر پھولنگر مصرو ف کارروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :