عطائیت کے خاتمے کیلئے ہیلتھ سمیت دیگر محکمے موثر اقدامات کریں ،ڈپٹی کمشنر

پیر 16 اپریل 2018 21:04

پاکپتن۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)چیف جسٹس آف پاکستان کی ہد ایات کے مطابق عطائیت کا خاتمہ کیا جائے ، عطائیت کے خاتمے کیلئے محکمہ ریونیو ، ہیلتھ ، پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موثر اقدامات کریں ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ڈاکٹر سراج الدین شاد ، ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسین، اے سی پاکپتن ظہیر لیاقت اور اے سی عارفوالا الطاف حسین انصاری سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ،اجلاس میں راجہ منصور احمد نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر من وعن عمل او ر عطائیت کیخلاف باقاعدگی سے مہم چلائیں ۔