ایس ایس پی کا سکھر شہر کا دورہ

پیر اپریل 23:04

سکھر۔16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء)ایس ایس پی سکھر نے سکھر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، دورے کے دوران مساجد اور عبادت گاہوں کے کے باہر تعینات اہلکاروں سے ملے اور انہیں سکیورٹی انتظامات کے متعلق ضروری ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی سکھر نے پٹاخے چلانے اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائدکی ہے جبکہ پٹاخے فروخت کرنے اور خریدنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، اور ہدایت کی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔